Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ملازمین کے وفد کی مرکزی وزیر دتاتریہ سے نمائندگی

تلنگانہ ملازمین کے وفد کی مرکزی وزیر دتاتریہ سے نمائندگی

حیدرآباد ۔ 8۔ اگست : ( این ایس ایس) : تلنگانہ ملازمین کے قائدین کے ایک وفد نے آج دہلی میں مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ سے ملاقات کی اور سابقہ حکومت کے ملازمین کے تقسیم کار کے عمل کو تیز کرنے میں مدد کی درخواست کی ۔ اس موقع پر دتاتریہ نے کہا کہ حکومت کو لوگوں کی خواہش اور ارادوں کے مطابق عمل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے ملازمین کے قائدین کو تیقن دیا کہ وہ بہت جلد عمل کی تکمیل کے لیے متعلقہ مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے ۔ دونوں تلگو ریاستوں کو انصاف دلائیں گے اور دستور کے مطابق ان کے مسائل حل کرائیں گے ۔ دتاتریہ نے یہ بھی کہا کہ ہائی کورٹ کی تقسیم کا مسئلہ بھی بہت جلد حل ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT