Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میونسپل انجینئرس کیساتھ انصاف رسانی پر زور

تلنگانہ میونسپل انجینئرس کیساتھ انصاف رسانی پر زور

اسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس، صدر وی اشوک ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔2اپریل(سیاست نیوز) تلنگانہ میونسپل انجینئرس اسوسیشن کے قائدین نے جنرل باڈی اجلاس کے دوران قرارداد کی منظوری کے ذریعہ حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بلدی شعبہ میںخدمات انجام دے رہے میونسپل انجینئرس او رپبلک ہیلت کی تقسیم عمل میںلائیں تاکہ محکمہ کی ترقی کے لئے خدمات انجام دینے والے آفیسرس کو انصاف مل سکے۔ آج یہاں تلنگانہ میونسپل انجینئرس چیمبر حمایت نگر میںمنعقدہ اجلا س سے خطاب کے دوران اسوسیشن کے صدر وی اشوک ریڈی نے کہاکہ محکمہ پبلک ہیلت کے کچھ ایسے عہدیدار ہیں جن پر بدعنوانی کے الزامات عائد کئے گئے جس کی وجہہ سے انہیں ترقی ملنا مشکل دیکھائی دے رہا ہے او ریہی وجہہ ہے کہ مذکورہ عہدیدار پرموشن کے عمل میںرکاوٹ بن رہے ہیں۔ مسٹر اشوک ریڈی نے کہاکہ ترقی کے اعلان سے قبل محکمہ کے ذمہ داران نے تجاویز بھی طلب کئے تھے جس کی بناء پرپرموشن کے عمل کو قطعیت دی گئی ہے۔ مگر اب پبلک ہیلت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پرموشن کے عمل پر اعتراض کیا جارہا ہے جس کا اثر میونسپل انجینئرس کے پرموشن پر پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک مذکورہ محکموں میںعلیحدگی نہیںہوتی تب تک میونسپل انجینئرس کے ساتھ انصاف کی توقع کم ہی ہوگی۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری تلنگانہ میونسپل انجینئرس اسوسیشن ایس سرینواس ‘ نائب صدور امتیاز احمد ‘ آر یادگیری‘اے آنند‘جوائنٹ سکریٹری کے سرینواس‘بی ستیہ نارائنہ‘ محمد مسعود علی او ردیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT