Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میڈیکل اینڈ سیلس نمائندوں کا احتجاجی دھرنا

تلنگانہ میڈیکل اینڈ سیلس نمائندوں کا احتجاجی دھرنا

16 دسمبر کو مقرر ، آئی راجو بھٹ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔11ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میڈیکل اینڈ سیلس نمائندوں کی یونین ( ٹی ایم ایس آر یو) نے شعبہ فارما میں سو فیصد ایف ڈی آئی سے صارفین کو ہونے والے نقصان کے پیش نظر 16ڈسمبر کو ایک روزہ احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا اعلان کیا۔ آج یہاں حیدرآباد میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی راجو بھٹ جنرل سکریٹری ٹی ایم ایس آر یو نے کہاکہ تلنگانہ میں میڈیکل اینڈ سیلس کے شعبہ سے وابستہ نمائندوں کولیبر قوانین میںشامل نہیںکیا گیاجس کے سبب مذکورہ طبقے کو کافی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ لیبر قوانین کے زمرہ نہ ہونے کے سبب میڈیکل اینڈ سیلس نمائندوں کی تنخواہوں میں بھی یکسانیت نہیںہے ۔راجو بھٹ نے کہاکہ متعلقہ اداروں سے مسلسل نمائندگی کے باوجو د انتظامیہ ہماری بات سننے کو تک تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کم سے کم تنخواہ پندرہ ہزا ر روپئے مقرر کرتے ہوئے میڈیکل نمائندوں کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ایف ڈی آئی کے ذریعہ فارما کمپنیوں میںسو فیصد سرمایہ کاری کو صارفین کے لئے خطرناک قراردیتے ہوئے کہاکہ ایف ڈی آئی کی سرمایہ کاری کے بعد ادویا ت کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ یقینی ہے اور اس کا راست اثرصارفین پر پڑے گا۔ عبدالعزیز‘ بالراج‘ اے سنیل کمار‘ پارتھا سارتھی بھی اس موقع پر موجو دتھے۔

TOPPOPULARRECENT