Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میڈیکل کالجس بشمول اقلیتی کالجس میں حکومت سے نشستوں کی بھرتی

تلنگانہ میڈیکل کالجس بشمول اقلیتی کالجس میں حکومت سے نشستوں کی بھرتی

نیٹ رینکس کی بنیاد پر داخلے ، سپریم کورٹ کے احکام پر حکومتی سطح پر عمل آوری
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : جاریہ سال تلنگانہ کے تمام میڈیکل کالجس کی نشستوں کو حکومت ہی بھرتی کرے گی ۔ تعلیمی سال 2017-18 کے دوران میڈیکل نشستوں کی بھرتی کے لیے محکمہ صحت نے رہنمایانہ خطوط جاری کیے ہیں ۔ ریاست کے تمام سرکاری ، خانگی ، اقلیتی میڈیکل کالجس کے تمام نشستوں کو حکومت ہی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر میڈیکل کی نشستوں کو پر کرنے کے لیے قومی سطح پر ( نیٹ ) کا انعقاد کیا گیا ۔ نیٹ رینکس کی بنیاد پر ریاست میں میڈیکل کی نشستوں پر داخلے دئیے جائیں گے ۔ ابھی تک کنوینر کوٹہ سے تعلق رکھنے والے (A) زمرے کے نشستوں کی بھرتی تک حکومت محدود ہوا کرتی تھی ۔ ماباقی (B) زمرے کے مینجمنٹ کوٹہ (C) زمرے کے این آر آئی کوٹہ پر متعلقہ کالجس کی جانب سے داخلے دئیے جاتے تھے ۔ ان زمروں کی نشستوں کو بھی حکومت کی جانب سے بھرتی کرنے کے سپریم کورٹ نے احکامات جاری کئے ہیں ۔ جس کی روشنی میں جاریہ سال نشستوں کی بھرتی میں تبدیلیاں لائی گئی ہیں ۔ ریاست کے سرکاری میڈیکل کالجس کے تمام نشستوں اور خانگی میڈیکل کالجس ، اقلیتی میڈیکل کالجس کی نصف نشستیں کنوینر کوٹہ کے تحت ریزرویشن کی اساس پر بھرتی کی جائیں گی ۔ باقی نصف نشستیں جنرل زمرے کے تحت بھرتی کیے جائیں گے ۔ جملہ 3250 نشستوں میں پہلے 15 فیصد نشستوں پر دونوں تلگو ریاستوں کے طلبہ اپنی دعویداری پیش کرسکتے ہیں ۔ خانگی کالجس میں نصف نشستیں کنوینر کوٹہ میں بھرتی کرنے کے بعد 35 فیصد نشستیں مینجمنٹ کوٹہ میں بھرتی کی جائیں گی ۔ باقی 15 فیصد نشستیں این ار آئی کوٹہ میں بھرتی کی جائیں گی ۔ تلنگانہ ہیلت یونیورسٹی کے تحت ہی داخلوں کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔ فیس کے معاملے میں حکومت نے قطعی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ فی الحال کنوینر کوٹہ نشستوں کے لیے سرکاری کالجس میں سالانہ 10 ہزار روپئے خانگی کالجس میں 60 ہزار روپئے وصول کی جارہی ہے ۔ زمرے (B) مینجمنٹ کوٹہ کے تحت سالانہ 11 لاکھ روپئے کے لحاظ سے 5 سال کے لیے 55 لاکھ روپئے وصول کئے جارہے ہیں ۔ این آر آئی کوٹہ کے تحت سالانہ 22 لاکھ روپئے فیس وصول کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ ہیلت یونیورسٹی نے 8 جولائی سے آن لائن درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم سرکاری طور پر ابھی تک شیڈول جاری نہیں ہوا ۔ 7 جولائی کو نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے امکانات ہیں ۔ آن لائن میں درخواستیں 10 دن تک قبول کرنے کے بھی امکانات ہیں ۔ جس کے بعد اسنادات کی تنقیح ہوگی ۔ پھر میرٹ لسٹ جاری ہوگی ۔ اس کے بعد ویب آپشن کی سہولت فراہم کی جائیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT