Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میںمزید بارش کا امکان

تلنگانہ میںمزید بارش کا امکان

حیدرآباد۔14ستمبر ( سیاست نیوز) خلیج بنگال کے وسط میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے اثر سے تلنگانہ اور آندھراپردیش میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال کے مغرب وسطی علاقہ اور متصلہ شمالی مغرب میں ہوا کے دباؤ  میں ہوا کے دباؤ میں کمی ہورہی ہے جس میں توقع ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید اضافہ ہوگا اور اس کے اثر سے دونوں ریاستوں کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ‘ حیدرآباد ‘ کریم نگر ‘ کھمم ‘ محبوب نگر ‘ میدک ‘ نلگنڈہ ‘ نظام آباد ‘ ورنگل میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ رائلسیما میں کہیں کہیں اور ساحلی آندھراپردیش میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران حیدرآباد اور اطراف و اکناف مطلع ابرآلود رہے گا ۔ دن اور رات میں بارش کا امکان ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق تلنگانہ کے کئی اضلاع میدک ‘ نلگنڈہ ‘ محبوب نگر ‘ ورنگل ‘کھمم وغیرہ میں آج بھی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میںشام کے وقت ہلکی بارش ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT