Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میںہر انتخاب میں ٹی آر ایس کی کامیابی طئے

تلنگانہ میںہر انتخاب میں ٹی آر ایس کی کامیابی طئے

پالیرو میں بھی پارٹی کی کامیابی یقینی : جناب محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔24 اپریل (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر اُمور محکمہ مال اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن جناب محمد محمود علی نے الفاظ میں کہا کہ تلنگانہ میں کوئی انتخابات ہوں ٹی آر ایس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ ٹی آر ایس حیدرآباد سٹی کمیٹی کے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ گزشتہ عرصہ میں جہاں کہیں ضمنی انتخاب ہوا اور بلدیات بشمول جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں ٹی آر ایس نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ بنا ئی ہے۔ اس طرح تلنگانہ حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حلقہ اسمبلی پالیرو کے ضمنی انتخاب کیلئے کانگریس خوف زدہ ہوکر دیگر سیاسی پارٹیوں سے تائید کی اپیل کرکے ٹی آر ایس کو شکست دینا چاہتی ہے لیکن پالیرو ضمنی انتخاب میں تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر بھی کانگریس کو کامیاب نہیں بناسکیں گی کیونکہ ٹی آر ایس امیدوار وزیر عمارات و شوارع مسٹر ٹی ناگیشور راؤ نہ صرف ایک طاقتور امیدوار ہیں بلکہ ضلع کھمم میں مضبوط گرفت رکھتے ہیں یہاں ان کی کامیابی یقینی ہے۔ اجلاس سے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی، وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ، وزیر کمرشیل ٹیکسیس سرینواس یادو کے علاوہ دیگر قائدین بشمول ارکان اسمبلی   شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT