Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اوسط سے تیز بارش کا امکان

تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اوسط سے تیز بارش کا امکان

حیدرآباد 8 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر اوسط سے تیز بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ کریمنگر ‘ کھمم ‘ ورنگل ‘ نلگنڈہ ‘ حیدرآباد ‘ رنگا ریڈی اور میدک اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر بہت شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ آئندہ تین دن کے موسم کے بارے میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی ۔ آج صبح 8.30 بجے تک تلنگانہ میں کئی مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 10 سنٹی میٹر بارش سری رام ساگر پوچا میں ہوئی ۔ سوریہ پیٹ میں 8 سارنگپور میں 7 ‘ مریال گوڑہ میں 7 نرمل میں 7 اور پرگی میں 6 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT