Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

حیدرآباد 2 مئی ( پی ٹی آئی ) محکمہ موسمیات نے آج کہا کہ تلنگانہ کے تقریبا تمام اضلاع میں ایکا دوکا مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوسکتی ہے یا ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ کے بموجب موسمی حالات میں جو تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ان سے بارش کی امید کی جا رہی ہے ۔ تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ان موسمی حالات کے نتیجہ میں بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور اعظم ترین درجہ حرارت 39 ڈگری اور اقل ترین 25 ڈگری ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT