Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید بارش کا امکان

تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید بارش کا امکان

حیدرآباد 26 اگسٹ ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹر محکمہ موسمیات کے بموجب تلنگانہ کے تقریبا تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے ۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات نے مطلع کیا ہے کہ تلنگانہ میں جنو ب مغربی مانسون سرگرم ہے ۔ نظام آباد ضلع میں کچھ مقامات پر کل سے بھاری بارش ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد ‘ رنگا ریڈی ‘ عادل آباد اور میدک اضلاع میں بھی کچھ مقامات پر شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال کے شمال مغرب میں سائیکلون کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ۔ خلیج بنگال اور اطراف کے علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا کے دباؤ میں کمی آسکتی ہے ۔ اس کے اثر سے تلنگانہ میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر شدید بارش کا بھی امکان ہے ۔ حیدرآباد میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور چند موقعوں پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 28 ڈگری سلسئیس اور اقل ترین 21 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT