Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آئندہ 5 دن کے دوران مانسون کی آمد

تلنگانہ میں آئندہ 5 دن کے دوران مانسون کی آمد

حیدرآباد۔ 15 جون (سیاست نیوز) جنوب مغرب مانسون نے آندھراپردیش کا تقریباً احاطہ کرلیا ہے اور تلنگانہ میں اس کی آمد کیلئے مزید چار تا پانچ دن درکار ہوں گے ۔آندھراپردیش کے رائل سیما اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر مانسون کی پیشرفت کیلئے حالات موزوں ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے جو جون میں معمول سے زائد ہے ۔
تلنگانہ آر ٹی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی 23جون کوہڑتال
حیدرآباد۔/15جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ آر ٹی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آر ٹی سی ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مسائل کی فوری یکسوئی کیلئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے 23جون کو منائے جانے والی مجوزہ ہڑتا ل کو کامیاب بنائیں۔
جے اے سی قائدین پی کمل ریڈی، کے راجیو ریڈی، بی ایس راؤ، پی رمیش کمار، جی ابراہام، ایس سریش، بی یادگیری نے کہا کہ ریاستی حکومت اور آر ٹی سی انتظامیہ کے مخالف ورکرس پالیسیوں کے خلاف یہ احتجاجی ہڑتال کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT