Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آبپاشی پراجیکٹس پر آندھرائی رکاوٹیں بے اثر

تلنگانہ میں آبپاشی پراجیکٹس پر آندھرائی رکاوٹیں بے اثر

تمام پراجیکٹس متحدہ آندھرا کی حکومتوں کے منظورہ ۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کا ادعا
حیدرآباد ۔ 5؍ جون(سیاست نیوز) وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے آبپاشی پراجکٹس میں آندھرائی قائدین روکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں جبکہ تلنگانہ میں کوئی نئے پراجکٹس کی تعمیر عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے ۔ بلکہ متحدہ آندھراپردیش میں برسراقتدار حکومتوں کی جانب سے منظورہ پراجکٹس کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ این نرسمہاریڈی نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ آندھرائی قائدین کی جانب سے پیدا کی جانے والی روکاوٹوں کو خاطر میں نہیں لائے گی بلکہ کسی طرح بھی ان آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کو یقینی بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست آندھراپردیش میں علاقہ تلنگانہ کے ساتھ کی جانے والی نا انصافیوں کے خلاف ہی جدوجہد کر کے آج علحدہ ریاست تلنگانہ کا  قیام عمل میں آنے اور ریاست تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی کو آندھرائی قائدین برداشت کرنے کے موقف میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے آندھرائی قائدین ہر طرح سے ریاست تلنگانہ کی ترقی کو روکنے مسائل پیدا کرنے کوشاں ہے لیکن چیف منسٹر چندر شیکھرراو کی زیر قیادت حکومت تلنگانہ کسی بھی مسائل و مشکلات کی پرواہ نہیں کرے گی بلکہ منصوبہ بندانداز میں اقدامات کرکے ریاست کی ترقی کیلئے کریگی ۔ انہوں نے آندھرائی تلگودیشم کی ایماء پر حکومت تلنگانہ کے خلاف کارگذار صدر تلنگانہ تلگودیشم اے ریونت ریڈی کے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور مسٹر اے ریونت ریڈی کو سیاست میں بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ تلنگانہ حکومت کے خلاف من مانی  انداز میں نہ صرف باتیں کر رہے ہیں بلکہ غلط بیانی بے بنیاد الزامات بھی عائد کر رہے ہیں ۔ تاہم حکومت تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی کے ان بیانات پر کوئی توجہ نہیں دے گی ۔

TOPPOPULARRECENT