Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آج لاء سیٹ 2016

تلنگانہ میں آج لاء سیٹ 2016

حیدرآباد ۔ 23مئی ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے مختلف لاء کالجوں میں لاء کورسیس میں داخلہ کیلئے 24 مئی منگل کو ’’ لاء سیٹ 2016‘‘ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ لاء سیٹ کے تحت ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کورسیس میں داخلے دیئے جاتے ہیں ۔ ان کورسیس میں داخلوں کیلئے لاء سیٹ میں جملہ 19,220 امیدوار شرکت کریں گے ۔ کنوینر لاء سیٹ 2016 پروفیسر ایم وی رنگا راؤ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ تین سالہ ایل ایل بی کورس میں داخلہ کیلئے جملہ 13323 امیدوار اور پانچ سالہ ایل ایل بی کورس میں داخلہ کیلئے 4104 امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 3سالہ اور پانچ سالہ ایل ایل بی کورسیس کیلئے ٹسٹ ( امتحا) کل 24 مئی کو صبح 10بجے تا 11:30بجے دن اور ایل ایل ایم داخلہ ٹسٹ کیلئے امتحان دوپہر 2:30 بجے تا 4:00 بجے شام تک منعقد ہوگا ۔ کنوینر لاء سیٹ نے بتایا کہ ریاست بھر میں 14 علاقائی حدود میں جملہ 371 امتحانی مراکز قائم کر کے ٹسٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ‘ علاوہ ایک منٹ بھی تاخیر سے آنے والے امیدواروں کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بائیو میٹرک سسٹم پر عمل کیا جائے گا ۔انہوں نے امتحانی ہال میں کوئی بھی نوعیت کا الکٹرانک آلہ لے جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ پروفیسر ایم وی رنگا راؤ نے بتایا کہ 24 مئی کو منعقد کئے جانے والے لاء سیٹ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT