Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آج مفت ہیپاٹائٹس کیمپس

تلنگانہ میں آج مفت ہیپاٹائٹس کیمپس

مزید 1929 مراکز کا قیام، ریاستی وزیرصحت کا بیان
حیدرآباد ۔ 18 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی حکومت نے اپولو ہاسپٹلس اور گریس فاونڈیشن کے اشتراک سے 19 جون کو ریاست کے مختلف مقامات پر مرض ہیپاٹائٹس کے متعلق مفت تشخیص کیمپس منعقد کئے جائیں گے۔ اس کا مقصد عوام میں اس مرض کے تئیں شعور بیداری پیدا کرتا ہے۔ ریاستی وزیرصحت ڈاکٹر سی لکشماریڈی نے اپولو ہاسپٹل میں اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ، آندھرا اور کرناٹک میں پہلے سے موجود مراکز سے ہٹ کر مزید 29 مراکز قائم کئے جائیں گے جہاں لوگوں کی مفت تشخیص کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت 29 ڈیلائسیس مراکز کا آغاز کررہی ہے۔ جہاں ہیپاٹائٹس مرض کے وائرس کو روکنے کیلئے طبی تدابیر اختیار کئے جائیں گے۔ پولیو مرض پر انہوں نے بتایا کہ بچوں کو نشاندہی کردہ مراکز پر انجکشنس لگائے جائیں گے۔ قبل ازیں ڈاکٹر سوماشیکھر نے بتایا کہ مرض ہیپاٹائٹس دو قسم کا ہوتا ہے۔ ان میں ایک جگر کو متاثر کرتا ہے اور کینسرکی وجہ بھی بنتا ہے۔ ڈاکٹر سوماشیکھر نے بتایا کہ ہندوستان میں 40 ملین افراد ہیپاٹائٹس بی وائرس سے متاثر ہیں جبکہ وائرس سی سے آندھراپردیش اور ریاست تلنگانہ کے اضلاع محبوب نگر، کھمم، عادل آباد وغیرہ کے عوام زیادہ متاثر ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ریاستی وزیرصحت سے خواہش کی کہ ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد کو نیشنل ایڈس کنٹرول آرگنائزیشن کے خطوط پر مفت ادویات فراہم کی جائیں جبکہ آرگنائزیشن مفت ایچ آئی وی ادویات فراہم کرتی ہے۔ اس پر ریاستی وزیر صحت نے غور کرنے کا تیقن دیا۔ ڈاکٹر سوماشیکھر نے بتایا کہ اس کیمپس کا مقصد ہیپاٹائٹس وائرس کے تئیں عوام میں شعور بیداری پیدا کرنا ہے۔ ہیپاٹائٹس کے مفت تشخیص کیمپ کا دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے اپولو ہاسپٹلس میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس کے علاوہ گجاننا ہاسپٹل سری راگھویندرا نرسنگ ہوم جیون جیوتی عادل آباد، دامودر ریڈی ہاسپٹل بھینسہ، اشوک نرسنگ ہوم ستوپلی کھمم ایریا ہاسپٹل جگتیال، سایتریا اور واویلا محبوب نگر سری سائی سرینواس نرسنگ ہوم محبوب آباد ورنگل میں ہیپاٹائٹس کے مفت تشخیص کیمپ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT