Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں اصلاحات اور سرمایہ کاری ترقی کیلئے معاون

تلنگانہ میں اصلاحات اور سرمایہ کاری ترقی کیلئے معاون

ٹی آر سی کا مذاکرہ، انیل ریڈی چیرمین فیڈریشن آف تلنگانہ انڈسٹری و کامرس کا خطاب
حیدرآباد۔25اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں نئی صنعتی و کامرس پالیسی میں مزید اصلاحات اور سرمایہ کاری تلنگانہ ریاست کی ترقی میں معاون اقدام ثابت ہوں گے۔ اور آنے والے بیس تا پچیس سالوں میں تلنگانہ ریاست کا شمار ہندوستان کی ترقی یافتہ ریاستوں میں ہوگا جو تلنگانہ سے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے حکومت تلنگانہ کا موثر فیصلہ بھی ثابت ہوگا۔ تلنگانہ ریسور س سنٹر کے ہفتہ واری197ویں مذاکرے ’’نئی ریاست تلنگانہ میں انڈسٹری وکامرس پالیسی کے امکانات اور ویثرن2040‘‘سے خطاب کے دوران انیل ریڈی چیرمن  فیڈریشن آف تلنگانہ آندھرا انڈسٹری وکامرس نے یہ بات کہی۔ ٹی آرسی کے اس مذاکرے سے ڈی اشوک کمار‘ کے سدھیر ریڈی‘ ایس وی راگھو نے بھی مخاطب کیا۔ اپنی تقریر کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے انل ریڈی نے کہاکہ نئی ریاست کی تشکیل کے بعد دونوں ریاستوں کے انڈسٹری وکامرس شعبہ جات کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اس کو دور کرنے میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے لئے جانے والے فیصلے قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت کی نئی صنعتی پالیسی سے بیرونی سرمایہ کاری کے لئے جو راہیں ہموارہوئی ہیں اس میں مزید اصلاحات بھی درکار ہیں تاکہ تلنگانہ ریاست میںسرمایہ کاری کا اراد ہ رکھنے والے تاجر پیشہ افراد کو حکومت کی نئی صنعتی پالیسی کے تحت کام کرنے کا موقع مل سکے۔

TOPPOPULARRECENT