Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں اقتدار، بی جے پی کا نشانہ

تلنگانہ میں اقتدار، بی جے پی کا نشانہ

امیت شاہ کا سپٹمبر میں وزیراعظم کا اکٹوبر میں دورہ
حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی نے تلنگانہ میں پارٹی کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس کی نظر 2019 ء کے انتخابات پر ہے اور اس نے 2019 ء میں تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ صدر بی جے پی امیت شاہ سپٹمبر میں تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی اکٹوبر میں تلنگانہ آئیں گے تاکہ بی جے پی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مضبوط اور تیز تر کیا جاسکے۔ امیت شاہ نے بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے قائدین کو روڈ میاپ دے دیا ہے جس کے مطابق پارٹی کا تلنگانہ یونٹ کام کرے گا۔ امیت شاہ نے کہاکہ اگر مقامی قائدین جی جان سے کام کریں تو پارٹی تلنگانہ میں اقتدار پر آئے گی۔ پارٹی کارکنوں کو متحرک اور سرگرم کرنے کے ساتھ ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں اور عوام کے لئے مرکز کی این ڈی اے حکومت کے فلاحی کاموں سے واقف کرائے گی۔ امیت شاہ نے پارٹی کی ریاستی قیادت کو ہدایت دی کہ پارٹی کیڈر کی حوصلہ افزائی کی جائے اور پارٹی قائدین اپنے آپسی اختلافات ختم کرتے ہوئے 2019 ء کے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لئے کام کریں۔

TOPPOPULARRECENT