Friday , March 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں اقلیتی اقامتی اسکولس کی تعمیر کیلئے مرکز سے 126 کروڑ کی منظوری

تلنگانہ میں اقلیتی اقامتی اسکولس کی تعمیر کیلئے مرکز سے 126 کروڑ کی منظوری

مرکز کی امداد سے سات اسکولس کی تعمیر ، ریاستی حکومت بھی حصہ داری میں شامل
حیدرآباد۔16 فبروری (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں 7 اقلیتی اقامتی اسکولس کی تعمیر کے لیے 126 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے قائم کئے جانے والے اقامتی اسکولس میں 7 اسکولوں کی عمارتیں مرکز کی امداد سے تعمیر کی جائیں گی۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے نئی دہلی سے واپسی پر بتایا کہ ریاستی حکومت نے اقامتی اسکولس کی تعمیر کے سلسلہ میں مرکز سے تعاون کی خواہش کی تھی۔ پہلے مرحلہ میں ہر اسکول کے لیے 18 کروڑ روپئے کے حساب سے مرکز نے 126 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔ اس رقم میں مرکز کی حصہ داری 60 فیصد رہے گی جبکہ تلنگانہ حکومت کو 40 فیصد حصہ ادا کرنا ہوگا۔ مذکورہ اسکیم میں مرکز 75 کروڑ 60 لاکھ روپئے ادا کرے گا جبکہ تلنگانہ حکومت کو 50 کروڑ 40 لاکھ روپئے کی حصہ داری میں شامل ہونا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے 38 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ تلنگانہ حکومت مزید 26 اسکولوں کی تعمیر کے سلسلہ میں مرکز سے تعاون کی درخواست روانہ کررہی ہے۔ توقع ہے کہ اس کی منظوری جلد حاصل ہوجائے گی۔ آندھراپردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کی حکومتوں نے بھی مرکز سے اسکولوں کی تعمیر کے سلسلہ میں تلنگانہ کی طرز پر امداد جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT