Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ میں اقلیتی قائدین کو موقع دیں

تلنگانہ میں اقلیتی قائدین کو موقع دیں

سونیا گاندھی سے مسرز محمد جمال شریف ایڈوکیٹ اور سمیر احمد کی نمائندگی
جنگاؤں۔ 9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر کل ہند کانگریس کمیٹی سونیا گاندھی سے نئی دہلی میں ورنگل ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل صدر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ تلنگانہ کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ صدر خواجہ فخرالدین کی قیادت میں 10 لوگوں پر مشتمل ایک وفد سونیا گاندھی سے ملاقات کیا۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسز سونیا گاندھی کو ایک یادداشت پیش کی۔ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو سرگرم کرتے ہوئے حرکیاتی اقلیتی قائدین کو موقع دیں۔ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لانے پر مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا۔ کانگریس کے دور حکومت میں 4% مسلم تحفظات دینے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ 2019ء میں کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لانے کیلئے اقلیتیں محنت و لگن سے کام کریں گی۔ کانگریس پارٹی واحد سیکولر پارٹی ہے، اس میں ہر ایک قوم کے قائدین کیلئے مواقع فراہم ہیں۔ ہندوستان میں کانگریس پارٹی ہی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہے۔ ہندوستان کے مسلمان شروع سے کانگریس پارٹی کے ساتھ ہیں۔ سونیا گاندھی ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ مرکز اور تلنگانہ میں 2019ء میں کانگریس پارٹی ضرور اقتدار حاصل کرے گی۔دریں اثناء صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس پارٹی نظام آباد سمیر احمد 8روزہ دہلی کے دورہ پر ہے انہوں نے جنتر منتر پر منعقدہ احتجاج میں حصہ لیا بعدازاں صدر کانگریس محترمہ سونیا گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے بحیثیت صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کارکردگی اور عوامی مسائل بالخصوص مسلم اقلیت کے مسائل پر مختلف احتجاجی پروگرام سے واقف کرانے پر سونیا گاندھی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ٹی آرایس اور مرکز میں بی جے پی نے عوام سے کئی وعدہ کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا۔ ریاست تلنگانہ میں مسلم اقلیت کو 12% اور مرکز میں کالا دھن واپس لانے کا وعدہ کیا گیا اس پر عمل آوری نہیں کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT