Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں انجینئرنگ کی 30 ہزار نشستیں مخلوعہ ایمسیٹ کی تیسرے مرحلہ کی کونسلنگ ناگزیر

تلنگانہ میں انجینئرنگ کی 30 ہزار نشستیں مخلوعہ ایمسیٹ کی تیسرے مرحلہ کی کونسلنگ ناگزیر

حیدرآباد ۔ 2 اگسٹ ( سیاست نیوز) سال حال تلنگانہ ریاست میں ایمسٹ انجنیئرنگ کی ویب کونسلنگ کے دو مرحلے ہوئے اور دوسرے مرحلہ کے بعد ریاست بھر میں 30,788 نشستیں مخلوعہ رہ گئی۔ تلنگانہ ایمسیٹ میں 98,643 اہل قرار پائے کنوینر کوٹہ کے تحت جملہ 86,805 نشستیں تھی ان میں پہلے مرحلے میں 53,347 نشستیں پر ہوئی ان میں 42,418 کالجس سے رجوع ہوئے ۔ دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کے بعد 7,675 (میرٹ) داخلے حاصل کئے اور 16,170 طلبہ نے اپنے کالجس‘ برانچس کو بدلا۔ اس طرح دو مرحلوں کے بعد ایمسیٹ کی ویب سائیٹ کونسلنگ کے ذریعہ الاٹ کی گئی نشستیں جو 31 جولائی کے بجائے یکم اگسٹ کو صبح 5-30 بجے کے بعد الاٹمنٹ شروع کیا گیا تھا جملہ 30,788 نشستیں خالی رہ گئی ۔ اس طرح اب دو مرحلوں کے  کونسلنگ کے بعد A زمرہ کے کونسلنگ کی 30 ہزار نشستوں کو پر کرنے کی ضرورت ہے اور ایک مرحلے کی کونسلنگ ناگزیر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT