Thursday , July 20 2017
Home / Top Stories / تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، میڑچل سرفہرست

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، میڑچل سرفہرست

لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا، سال اول کے 2.70 لاکھ اور سال دوم کے 2.75 لاکھ امیدوار کامیاب
حیدرآباد 16 اپریل (این ایس ایس) ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر اعلیٰ تعلیم کڈیم سری ہری نے تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے دفتر واقع نامپلی میں آج انٹر سال اول و دوم کے نتائج جاری کیا۔ دونوں سال کے نتائج میں حسب معمول لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی۔ انٹرمیڈیٹ سال اول میں کامیابی کا فیصد 57 اور سال دوم 66.45 رہا۔ سال اول کے لئے اس سال 4,75,874 امیدوار رجوع ہوئے تھے جن کے منجملہ 2,70738 نے کامیابی حاصل کی جو گزشتہ سال کے مقابلے چھ فیصد زائد ہے۔ سال دوم کے امتحانات میں 4,14,213 امیدواروں نے شرکت کی تھی اور 2,75,273 نے کامیابی حاصل کی جو گزشتہ سال کے مقابلے تین فیصد زائد ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے کہاکہ سال اول کے نتائج کے لئے ضلع میڑچل (ملکاجگری) کو پہلا ضلع رنگاریڈی کو دوسرا اور ضلع محبوب آباد کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔ سال دوم کے نتائج بھی میڑچل پہلے اور رنگاریڈی دوسرے مقام پر رہا۔ تاہم نرمل، گدوال اور محبوب آباد سب سے پیچھے رہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم کے امتحانات رواں سال یکم تا 17 مارچ منعقد ہوئے تھے۔ جن میں ریاست تلنگانہ بھر کے تقریباً 9.76 طلبہ نے حصہ لیا تھا۔ طلبہ اور ان کے والدین ان نتائج کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے جیسے ہی آج اعلان ہوا لاکھوں طلبہ مختلف ویب سائٹس پر اپنے نتائج دیکھتے رہے۔ بالخصوص bietelangana.cgg.gov.in ، school89.com,manabadi.com کافی مصروف رہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT