Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں انٹر امتحانات نقل نویسی پر 40 طلبہ بک

تلنگانہ میں انٹر امتحانات نقل نویسی پر 40 طلبہ بک

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : تلنگانہ اسٹیٹ میں جمعہ کو منعقدہ انٹر میڈیٹ امتحان کے ریاضی پرچہ دوم بی ، زوالوجی پرچہ دوم اور تاریخ پرچہ دوم میں 95.25 فیصد طلبہ نے شرکت کیا ۔ ان امتحانات کے لیے جملہ 320,840 امیدواروں نے رجسٹر کروایا ان کے منجملہ 305,647 طلبہ نے شرکت کی جب کہ 15,193 امیدوار ان امتحانات میں غیر حاضر رہے ۔ نقل نویسی پر جملہ 40 امیدواروں کو بک کیا گیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے سوریا پیٹ ، نمیکل اور آتما کور ایگزامنیشن سنٹرس آبزرورس کو روانہ کیا تھا ۔ مجموعی طور پر امتحانات پرامن منعقد ہوئے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT