Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں اوسط تا تیز بارش کا امکان

تلنگانہ میں اوسط تا تیز بارش کا امکان

حیدرآباد۔/6جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے مختلف مقامات پر آئندہ تین دن کے دوران اوسط تا تیز بارش کا امکان ہے۔ آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہوگی اور رائلسیما کے بعض مقامات پر بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج  8:30بجے شب تک ہونے والی بارش ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ کے کئی مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کاماریڈی، بانسواڑہ، میدک میں 5 انچ بارش ہوئی۔ ایلاریڈی، کاماریڈی، ماچاریڈی، گمبھی راؤ پیٹ، گندھاری اور میڑچل میں 4انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔ نظام آباد، بودھن ، شاہ میر پیٹ ، ہنمکنڈہ اور دیگر مقامات پر 3انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد اور اطراف واکناف کے علاقوں میں موسم ابر آلود تھا جبکہ بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT