Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں اوسط سے تیز بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں اوسط سے تیز بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : وسطی اور شمال مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں آئندہ پانچ دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ڈائرکٹر موسمیات نے بتایا کہ ساحلی آندھرا ، تلنگانہ ، رائلسیما میں آئندہ تین دنوں کے دوران اوسط سے تیز بارش ہوگی ۔ تلنگانہ اضلاع کے مختلف مقامات پر اوسط سے تیز بارش کی پیش قیاسی کی گئی ۔ جبکہ رائلسیما میں بارش کا اثر کم ہوجائیگا ۔ حیدرآباد و اطراف میں آئندہ پانچ دنوں میں درجہ حرارت 22 تا 32 ڈگری کے درمیان رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یکم جون تا 12 ستمبر تلنگانہ میں 24 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT