Saturday , July 29 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’تلنگانہ میں اُردو زبان کی صورتحال‘‘ پر سمینار

’’تلنگانہ میں اُردو زبان کی صورتحال‘‘ پر سمینار

حیدرآباد 19 مارچ (پریس نوٹ) جناب ایف ایم سلیم کے مطابق قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان نئی دہلی اور الحنا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی کے اشتراک سے 21 مارچ کو سمینار بعنوان تلنگانہ میں اردو زبان کی صورتحال اردو گھر مغلپورہ میں منعقد ہوگا۔ صدارت پروفیسر مجید بیدار کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر محسن جلگانوی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر عقیل ہاشمی، شاعر و ادیب ڈاکٹر رؤف خیر، ڈاکٹر مصطفی علی سروری (پروفیسر مولانا آزاد اردو یونیورسٹی)، جناب سید احمد جیلانی، جناب محمد حامد بختیار حسین، ڈاکٹر عبدالعزیز سہیل، جناب اشفاق عمر، جناب واحد نظام آبادی، قاضی شمس الدین مقالے پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT