Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اوسط سے تیز بارش کا امکان

تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اوسط سے تیز بارش کا امکان

حیدرآباد 5 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر معمولی سے تیز بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ کریمنگر ‘ کھمم ‘ ورنگل اور نلگنڈہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بھاری بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب آئندہ تین دن کے موسم میں کوئی خاص تبدیلی کی امید نہیں ہے ۔ جنوب مغربی مانسون رائلسیما میں سرگرم ہے اور اس کے اثر سے رائلسیما کے تقریبا تمام اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی امید ہے ۔

TOPPOPULARRECENT