Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں اپریل سے نئے تعلیمی سال کا آغاز

تلنگانہ میں اپریل سے نئے تعلیمی سال کا آغاز

حیدرآباد۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئندہ ماہ اپریل سے ہی نئے تعلیمی سال کا آغاز کرنے کے مقصد سے ریاست کے تمام سرکاری مدارس کا آغاز کیا ہے اور ان ہی اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر تلنگانہ میں ہر سطح پر 3 اپریل تا 13 اپریل تک ریاستی محکمہ اسکول تعلیم کے زیراہتمام ’’بڈی باٹا‘‘ (اسکول کا راستہ) پروگرام منظم کیا جائے گا اور کہا کہ ڈائریکٹر ریاستی محکمہ اسکولی تعلیم جی کشن نے تلنگانہ کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مجوزہ بڈی باما پروگرام کے کامیاب انعقاد کیلئے موثر و مثبت اقدامات کرنے کی ضروری ہدایات دیں۔ ویڈیو کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر محکمہ تعلیم نے ڈی ای اوز کے ساتھ ریاست میں تعلیمی ترقی کیلئے روبہ عمل لائی جانے والی اسکیمات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ بالخصوص طلباء کیلئے مفت کتب کی فراہمی دو یونیفارمس کی فراہمی و تقسیم عمل میں لائے جانے کی مکمل تفصیلات سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس کے ذریعہ واقفیت حاصل کی۔ علاوہ ازیں جاریہ ماہ 23 مارچ کو اجتماعی خواندگی پروگرام منظم کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور اس کی تفصیلات ڈی ای اوز کو واقف کرواتے ہوئے اس پروگرام کو بھی کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دیں۔

TOPPOPULARRECENT