Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس داخلہ کے تحت ویب کونسلنگ

تلنگانہ میں ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس داخلہ کے تحت ویب کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ میں ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے کے ین آر ( کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس ورنگل ) آن لائن رجسٹریشن کے لیے آج اعلامیہ جاری کررہا ہے ۔ 9 جولائی سے آن لائن رجسٹریشن کرنا ہوگا ۔ جو آن لائن رجسٹر کروائیں صرف وہی امیدواروں کو ویب کونسلنگ اور اسنادات کی تصدیق کے لیے طلب کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں جی او جاری کردیا گیا اور پرائیوٹ نان میناریٹی کے ساتھ ، میناریٹی کالجس کے لیے بھی ایک ہی کونسلنگ رکھی جائے گی اس کے قوی امکانات ہیں ۔ تلنگانہ کے اسٹیٹ رینک میں بھی رد و بدل کرتے ہوئے آل انڈیا رینک کے لحاظ سے ترتیب دے کر نئی رینک لسٹ جاری کردی گئی ۔ مسٹر ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے مسلم میناریٹی نیٹ کامیاب طلباء وطالبات سے آن لائن رجسٹریشن اپنے آل انڈیا رینک کے لحاظ سے کروانے کی اپیل کی ۔ اس ضمن میں ادارہ سیاست کے تحت مکمل گائیڈنس پروگرام مع ویب کونسلنگ کے طریقہ کار پر رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں رکھا جارہا ہے ۔ منظور احمد اس کے کوآرڈینٹر ہیں ۔۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT