Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ایم بی بی ایس 180اور بی ڈی ایس 237 مخلوعہ نشستیں

تلنگانہ میں ایم بی بی ایس 180اور بی ڈی ایس 237 مخلوعہ نشستیں

حیدرآباد ۔ 5 اگست (سیاست نیوز) نیٹ کے اے زمرہ کے پہلے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کے بعد جو سیٹ الاٹمنٹ آیا اس کے بعد داخلہ پاکر کالجس میں مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد ریاست بھر کے تمام میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس کی 180 نشستیں اور ڈی ایس کی 237 نشستیں ہیں۔ ان مخلوعہ نشستوں کیلئے ’’اے‘‘ زمرہ کی دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کا آج کل میں اعلان آئے گا۔ نیٹ کے متعلق معلومات، رہنمائی، کوچنگ اور گائیڈنس پروگرام آج اتوار 6 اگست 11 بجے صبح دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس ہوگا۔ مسٹر منظوراحمد، ایم اے حمید کونسلنگ کریں گے۔ اس میں نیٹ کے تمام امیدوار کی رہبری کی جائے گی۔ بی زمرہ میں تمام کالجس میں تقریباً نشستیں پر ہوگئی۔ امیدواروں کو جنہوں نے کونسلنگ میں شرکت کرنے اسنادات کی تصدیق کروائی انہیں کالج الاٹمنٹ کیا گیا۔ اب کتنے امیدوار کالج میں رپورٹ کریں گے اور مقرر کردہ فیس ادا کریں گے۔ اس کے بعد بی زمرہ کی مخلوعہ نشستوں کا اندازہ ہوگا۔ سی زمرہ کے این آر ای کوٹہ کی نشستوں کیلئے الاٹمنٹ آف سیٹ ہفتہ کو کیا گیا۔

 

TOPPOPULARRECENT