Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں این ٹی آر کی یوم وفات سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ

تلنگانہ میں این ٹی آر کی یوم وفات سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے بانی تلگو دیشم پارٹی و سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش آنجہانی ین ٹی راما راؤ کی وردھنتی ( یوم وفات ) کو سرکاری طور پر منظم کرنے کا حکومت تلنگانہ سے پر زور مطالبہ کیا ۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کارگزار صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی و قائد تلگو دیشم مقننہ پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی نے مذکورہ بات کہی اور بتایا کہ آنجہانی ین ٹی راما راؤ کی توقعات کے مطابق ہی ریاست تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی کو آگے بڑھانے اور مضبوط و مستحکم بناتے ہوئے ہر ضلع مستقر پر ین ٹی آر کے مجسموں کی تنصیب کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں جہاں کہیں بھی ین ٹی آر کے مجسمے پائے جارہے ہیں تلنگانہ حکومت ان مجسموں کے ساتھ معاندانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے بالکلیہ طور پر نظر انداز کررہی ہے جب کہ مجسموں کی دیکھ بھال وغیرہ کی مکمل ذمہ داری ادارہ جات مقامی کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن حکومت اور ادارہ جات مقامی اپنی اس ذمہ داری کو فراموش کررہے ہیں ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ شمش آباد ایرپورٹ میں ین ٹی آر کے نام سے پائے جانے والے ٹرمنل کو دوبارہ بحال کرنے کی مرکزی حکومت نے ہدایت دی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT