Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں بارش درجہ حرارت میں کمی

تلنگانہ میں بارش درجہ حرارت میں کمی

حیدرآباد ۔6جون ( پی ٹی آئی ) ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آج یہاں کہا کہ تلنگانہ کے چند علاقوں میں بارش کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’’ تلنگانہ کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں قابل لحاظ کمی ہوئی ہے ۔ ایک یا دو مقامات پر معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں آج شام سے رات دیر گئے تک وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا اور شدید گرمی سے پریشان شہریوں نے راحت کی سانس لی ۔ بارش کے نتیجہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی آمد و رفت میں رکاوٹ دیکھی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں مزید بارش کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT