Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں بارش کا امکان

تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد۔/23ا گسٹ، ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں 25 تا27 اگسٹ بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے اثر سے تلنگانہ کے علاوہ ساحلی آندھرا پردیش میں بھی کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ تلنگانہ میں کل بھی بعض مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ حیدرآباد اور مضافات میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT