تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران ہلکی اور تیز بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ 19 اور 20 مارچ کو ریاست کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جاریہ ہفتہ کے دوران موسم میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوگی لیکن مجموعی اعتبار سے جاریہ ہفتہ کے دوران درجہ حرارت میں 2ڈگری سیلسیس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ تلنگانہ میں اس ہفتہ سب سے زیادہ درجہ حرارت ضلع نلگنڈہ 38.2 میں ریکارڈ کیا گیا ۔19مارچ کو بارش اور مطلع ابر آلود ہونے کے باوجود بھی گرمی کی شدت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی۔