Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں برقی شعبہ کی ترقی کیلئے فنڈس کی فراہمی

تلنگانہ میں برقی شعبہ کی ترقی کیلئے فنڈس کی فراہمی

مرکزی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ کا عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس
حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) مرکزی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ریاست تلنگانہ کو برقی شعبہ کی ترقی کے لئے 41 ہزار کروڑ روپئے فراہم کرنے کا تہیہ کیا ہے۔ 11,300 کروڑ روپئے کے فنڈس مرکزی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں جاری کئے جاچکے ہیں۔ انھوں نے آج یہاں برقی شعبہ سے متعلق مختلف پبلک سیکٹر یونٹس کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ بعدازاں میڈیا نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہاکہ وزارت برقی کی جانب سے ہر گاؤں کو برقی فراہم کرنے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔ نئی تشکیل دی گئی ریاست تلنگانہ پر ہمیشہ خصوصی توجہ رہے گی اور برقی شعبہ کی ترقی کے لئے درکار فنڈس مقررہ وقت میں فراہم کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT