Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں بعض مقامات پر بارش کا امکان

تلنگانہ میں بعض مقامات پر بارش کا امکان

حیدرآباد۔ 8 جون (سیاست نیوز)خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا اثر برقرار ہے جس کی وجہ سے تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی تا تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ بعض اضلاع میں تیز بارش ہوگی اور بعض دیگر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ حیدرآباد اور مضافات میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ درجہ حرارت 34 اور 24 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ دونوں شہروں میں بھی ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے اثر سے مختلف ریاستوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT