Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں بی جے پی کو مضبوط و مستحکم بنانے کا عزم

تلنگانہ میں بی جے پی کو مضبوط و مستحکم بنانے کا عزم

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے نو منتخب صدر بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن نے پارٹی سرگرمیوں کو وسعت دے کر دیہی سطح تک پارٹی کو مضبوط و مستحکم بنانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے تمام سینئیر و جونیر قائدین کو ساتھ لے کر ایکدوسرے کے مابین آپس میں تال میل پیدا کر کے آئندہ آنے والے انتخابات تک بی جے پی کو متبادل طاقت کے طور پر ابھارنے و تیار کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قومی صدر مسٹر امیت شاہ نے مجھ پر مکمل بھروسہ و اعتماد کرتے ہوئے صدر ریاستی بی جے پی تلنگانہ کی بھاری ذمہ داری انہیں حوالہ کی ہیں اور اس بھروسہ و اعتماد کو پورا کرنے ہر ممکنہ کوشش کریں گے بلکہ ہر ایک کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ پارٹی کارکنوں کی سوچ کے مطابق سینئیر قائدین بی جے پی کے تجربوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ صدارتی ذمہ داریاں نبھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے بلکہ سال 2019 میں منعقد ہونے والے مجوزہ انتخابات کے لیے بی جے پی کو ریاست تلنگانہ میں دیگر جماعتوں کے مقابلہ میں متبادل پارٹی کے طور پر ابھاریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومی صدر بی جے پی مسٹر امیت شاہ کی ہدایات کے مطابق ریاست تلنگانہ میں بی جے پی نچلی سطح تا ریاستی سطح تک فروغ دینے اور سرگرم عمل بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پارٹی کو گاؤں گاؤں میں مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے ہر موضع میں پارٹی کی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہر گاؤں میں پارٹی پرچم لہرانے کے اقدامات کیے جائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ مرکزی حکومت کے مختلف عوامی فلاح و بہبودی پروگراموں کو عوام تک پہونچانے کی بھی کوشش کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT