Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں بی جے پی کی مہم میں مرکزی وزراء کی شرکت : ڈاکٹر لکشمن

تلنگانہ میں بی جے پی کی مہم میں مرکزی وزراء کی شرکت : ڈاکٹر لکشمن

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی تلنگانہ یونٹ کی جانب سے گذشتہ دو سال کے دوران نریندر مودی حکومت کے کارناموں سے عوام کو واقف کروانے کے لیے ایک ریاست گیر مہم شروع کی جارہی ہے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر ڈاکٹر لکشمن نے بتایا کہ 26 مئی تا 15 جون 14 مرکزی وزراء اور پارٹی قائدین ریاست تلنگانہ میں مہم چلائیں گے اور عوام کو مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کردہ مختلف پروگرامس سے واقف کروائیں گے ۔ ’ وکاس پروا ‘ کے نام سے چلائی جانے والی اس مہم میں عوام کو وزیراعظم نریندر مودی کے دو سالہ دور حکومت کے دوران شروع کردہ مختلف پروگرامس سے عوام کو واقف کرویا جائیگا ۔۔

 

جناب محمود علی کا بارگاہ کوہ امام ضامن کا دورہ
حیدرآباد۔ 23 مئی (راست) جناب محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ نے آج شام بارگاہ کوہ امام ضامن واقع ترملگیری کا جائزہ لینے دورہ کیا تو مقفل تھا۔ بے شمار زائرین کو بھی مایوس لوٹنا پڑا۔ جناب محمود علی نے برہمی اور ناراضگی ظاہر کی اور وقف بورڈ حکام کی لاپرواہی پر جواب طلب کیا۔ قبل ازیں جناب محمود علی کے قافلے کو ناہموار سڑک سے اوپر کی طرف دشواری سے جانا پڑا۔ جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت کمیٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دورہ پرجناب محمود علی سے اظہار تشکر کیا۔ وہاں موجود زائرین نے بھی جناب محمود علی کی صحت و سلامتی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر جناب محمد منیر ٹی آر ایس قائد، مسرز نوشاد رضا عدنان، ناصر نواب، محمد نواز اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT