Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں تجارتی سرگرمیاں ، ورلڈ اکنامک فورم کا اظہار ستائش

تلنگانہ میں تجارتی سرگرمیاں ، ورلڈ اکنامک فورم کا اظہار ستائش

حیدرآباد۔/9 نومبر، ( سیاست نیوز) ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایکزیکیٹو چیرمین کلاوس شچوب نے آج چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ کو مبارکباد دی کہ ان کی ریاست تلنگانہ تجارتی سرگرمیوں میں سرفہرست قرار دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے آئندہ سال ڈیوس میں سالانہ اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں شرکت کیلئے وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی آمد کے منتظر رہیں گے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ تلنگانہ ریاست تجارتی میدان میں آگے بڑھ رہی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی غیر معمولی قیادت اور ریاست کیلئے آپ کا ویژن حق بجانب ہے۔ میں آپ کا ڈیوس میں خیرمقدم کرنا چاہتا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT