Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ترقی نہ ہونے سے متعلق چدمبرم کے ریمارک مضحکہ خیز

تلنگانہ میں ترقی نہ ہونے سے متعلق چدمبرم کے ریمارک مضحکہ خیز

حیدرآباد 31جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں ترقی نہ ہونے سے متعلق سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کے ریمارک کا وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے مضحکہ اڑایا ۔ انہوں نے سنگاریڈی کے پٹن چیرو میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چدمبرم کے ان ریمارکس کا جواب دیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چدمبرم نے دوسروں کی تیار کردہ اسکرپٹ پڑھی ہے ۔ انہوں نے چدمبرم سے خواہش کی کہ وہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ‘ سدی پیٹ ‘ ورنگل ‘ پٹن چیرو اور محبوب نگر کا دورہ کرتے ہوئے ان علاقوں کی ترقی کے بارے میں لوگوں سے دریافت کریں ۔ انہوں نے ٹی آر ایس زیر قیادت ریاستی حکومت کو غریب کی حکومت قرار دیا اور کہا کہ حکومت نے کسانوں کے 17 کروڑ روپئے کے قرضہ جات معاف کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT