Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں تعلیمی شعبہ کو بے مثال بنانے کے اقدامات

تلنگانہ میں تعلیمی شعبہ کو بے مثال بنانے کے اقدامات

اپوزیشن کی تنقیدیں بے بنیاد،5K رن کا افتتاح، وزیر داخلہ کا خطاب
حیدرآباد۔/23اگسٹ، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ حکومت تلنگانہ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے آج صبح شہر میں واقع نکلس روڈ کے پاس پیپلز پلازا پر “5K” رن کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر نرسمہا ریڈی نے حکومت کے فیصلوں پر اپوزیشن جماعتوں کے اختیار کئے جانے والے طرز عمل کی سخت مذمت کی اور کہا کہ گڑمبہ کی تیاری کا تدارک کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلہ پر اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت انتہائی بدبختانہ بات ہے۔ انہوں نے گڑمبہ کی تیاری کے تعلق سے سابق حکومتوں کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نہ صرف شہر حیدرآباد بلکہ ریاست کے مختلف مقامات پر گڑمبہ کی تیاری کو روکنے میں سابق حکومتیں ناکام ثابت ہوئیں۔گڑمبہ کے استعمال ( پینے ) سے نہ صرف کئی افراد ہلاک ہوئے بلکہ کئی خاندان تباہ و بربادی سے دوچار ہوئے۔ وزیر داخلہ مسٹر نرسمہا ریڈی نے کہا کہ بہر صورت حکومت تلنگانہ گڑمبہ تیاری کا تدارک کرے گی اور گڑمبہ تیار کرنے والے افراد کا پتہ چلاکر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ میں تعلیمی ترقی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کے جی تا پی جی مفت تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تعلیمی شعبہ میں ریاست تلنگانہ کو ملک گیر سطح پر پہلا مقام حاصل کرنے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ اس رن میں طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔

TOPPOPULARRECENT