Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں تعلیم کو عام کرنے ہر ممکنہ تعاون کا پیشکش

تلنگانہ میں تعلیم کو عام کرنے ہر ممکنہ تعاون کا پیشکش

تلنگانہ پرائیوٹ اسکول فورم کی کانفرنس ، سوامی گوڑ کا خطاب
حیدرآباد۔14اکٹوبر(سیاست نیوز)تلنگانہ میں نئے خانگی اسکولس کے قیام میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو اور وزیر تعلیم کڈیم سری ہری سے نمائندگی کا وعدہ کرتے ہوئے چیرمن تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ نے کہاکہ حکومت تلنگانہ ریاست میں تعلیم کو عام کرنے والی ہرکوشش کا مکمل تعاون کرے گی۔ آج یہاں لیونی ریسورٹ شاہ میر پیٹ میں تلنگانہ پرائیوٹ اسکولس فورم اور کوالٹی ایجوکیشن ایشیاء کے زیر اہتمام منعقدہ پہلی ریاستی پرنسپل کانفرنس سے خطاب کے دوران سوامی گوڑ نے کہاکہ تلنگانہ میںکام کررہے کارپوریٹ اسکولس میںدولت مند افراد کے بچے ہی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں جبکہ خانگی اسکولس میںریاست کے غریب اور متوسط طبقے کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ انہوں نے مذکورہ اسکولس کے قیام کے لئے سہولتیں فراہم کرنے کو ضروری قراردیا تاکہ سنہری تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو یقینی بنانے کے لئے ریاست تلنگانہ کے بچوں کو تعلیم سے جوڑنے کاکام کیا جاسکے گا۔ سوامی گوڑ نے ریاست تلنگانہ میںسنگل ونڈو سسٹم کے لئے بھی نمائندگی کا وعدہ کیا تاکہ نئے خانگی اسکولس کے قیام میں مذکورہ اسکیم فائدہ مند ثابت ہوسکے۔چیرمن اسکولس فورم و صدر ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ تلنگانہ پرائیوٹ اسکولس فورم ریاست میںبہتر تعلیمی نظام نافذ کرنے کی کوشش کررہا ہے جس میں حکومت تلنگانہ کے تعاون کا انہیں یقین ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹی پی ایس ایف او رکوالٹی ایجوکیشن ایشیاء ریاست کی ترقی اور تلنگانہ کے ہر ضلع اور گائوں میںمعیاری تعلیم پہنچانے کاکام کریگا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ریاست میںجاری کسانوں کی خودکشی کے مسئلہ پر بھی ٹی پی ایس ایف اور کوالٹی ایجوکیشن ایشیاء کی جانب سے تلنگانہ جاگرتی کو مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ فصل میںنقصان سے متاثرہ کسان طبقے کی بازآبادری کی کوشش کو وسعت دی جاسکے۔ سینئر سائنس داں پروفیسر جئے شنکر زرعی یونیورسٹی جناب ایس جے رحمن‘ صدر ٹی پی ایس ایف اختر شریف‘ سید احمد جنرل سکریٹری‘ مسٹر امیت ککریجہ ڈائرکٹر آئو ٹ سورسنگ کوالٹی ایجوکیشن ایشیاء‘ بی پن ارورا جنرل سکریٹری کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں پرائیوٹ اسکولس انتظامیہ نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT