Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں زبردست اضافہ

تلنگانہ میں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں زبردست اضافہ

رجسٹریشن سے سہ ماہ کے دوران 986 کروڑ روپئے کی آمدنی کا نیا ریکارڈ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کی رجسٹریشن آمدنی میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ پہلے سہ ماہی کے دوران 986 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کے آبائی ضلع میدک رجسٹریشن آمدنی کے معاملے میں سارے تلنگانہ میں سرفہرست ، علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ہر سال ریاست تلنگانہ کے رجسٹریشن آمدنی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔ ریاست کے تمام محکمہ جات میں سب سے زیادہ اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن محکمہ کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ جاریہ مالیاتی سال کے پہلے سہ ماہ اپریل مئی اور جون میں رجسٹریشن کی آمدنی نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ تین ماہ کے دوران 986 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ جو گذشتہ سال کے بہ نسبت 40.20 فیصد زیادہ ہے ۔ محکمہ کے اعلی عہدیداروں نے بتایا کہ آمدنی کا یہی سلسلہ جاری رہا تو محکمہ اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن کے لیے جاریہ سال مختص کردہ نشانہ 4292 کروڑ کو آسانی سے عبور کرلیا جائے گا ۔ زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے اضلاع میں رنگاریڈی اور حیدرآباد کا شمار ہوتا ہے تاہم چیف منسٹر کے سی آر کے آبائی ضلع میدک نے آمدنی کے معاملے میں سارے تلنگانہ میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے ۔ گذشتہ ضلع میدک میں 56.27 فیصد آمدنی ہوئی تھی جاریہ سال یہ بڑھ کر 91.24 فیصد تک پہونچ گئی ہے ۔ اضلاع حیدرآباد و رنگاریڈی میں 40 تا 50 فیصد آمدنی میں اضافہ ہوا ہے ۔ آمدنی کے لحاظ سے نظام آباد ، کھمم ، عادل آباد ، آخری تین مقامات پر ہے ماباقی اضلاع کا مظاہرہ گذشتہ سال کے بہ نسبت حوصلہ افزاء ہے ۔ ہر دو سال میں ایک مرتبہ رجسٹریشن کی فیس پر نظر ثانی کی جانی چاہئے ۔ تاہم تلنگانہ میں سال 2013 میں مختص کردہ رجسٹریشن وصول ہی وصول کی جارہی ہے ۔ ایک بات قابل غور ہے گذشتہ تین ماہ کے دوران رجسٹری کی آمدنی میں بے حد اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم رجسٹریشن ہونے والے ڈاکومنٹس میں کوئی خاص قابل اضافہ نہیں ہوا ہے ۔ مالیاتی سال 2015-16 کے دوران پہلے سہ ماہی میں 2,58,250 ڈاکومنٹس کی رجسٹری ہوئی تھی ۔ جاریہ سال کے پہلے تین ماہ میں 2,73,306 ڈاکومنٹس کی رجسٹری ہوئی ہے ۔ اضلاع نظام آباد اور کھمم میں رجسٹریشن کی تعداد گھٹی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT