Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں جمہوری حقوق کی تکمیل میں حکمراں جماعت ناکام

تلنگانہ میں جمہوری حقوق کی تکمیل میں حکمراں جماعت ناکام

چار کروڑ عوام سے حصول تلنگانہ، سمینار سے جسٹس سدرشن ریڈی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔11 اکٹوبر(سیاست نیوز)جمہوریت میں سیول سوسائٹی کی اہمیت کے عنوان پر تلنگانہ ودیا وانتو لو ویدیکا کا سمینار کا سندریا وگینان کیندرم میں منعقد ہواجس کی نگرانی ریٹائرڈ جج سپریم کورٹ سدرشن ریڈی‘ چیرمن تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈارام ‘ ٹی وی وی اسٹیٹ کنونیر ملے پلی لکشمیا‘ ٹی وی وی ریاستی صدر جی رویندر رائو‘ جنرل سکریٹری ڈاکٹر تروپتی یادیہ نے جمہوریت میںسیول سوسائٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جسٹس سدرشن ریڈی نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل تلنگانہ کی چار کروڑ عوام کی متحدہ جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل تو عمل میںآگئی مگر جمہوری حقوق کی تکمیل میں نئی ریاست کی حکمران جماعت پوری طرح ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔ جسٹس سدرشن ریڈی نے کہاکہ جمہوریت میں جو آزادی ملنا چاہئے اس سے تلنگانہ کی عوام ہنوز محروم ہے۔جسٹس سدرشن ریڈی نے کہاکہ جمہوری نظام کا اہم حصہ عوام کا آزادی اظہار خیال‘ جمہوری احتجاج کے حق ہے جس پر پابندی عائد کرتے ہوئے تلنگانہ میں جمہوریت کو دبانے کاکام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام میںحقیقی ترقی کا تصور ریاست کی غریب اور پسماندہ عوام کو دووقت کی روٹی اور رہنے کے لئے مکان ہے جس کو حکمران جماعتوں نے تبدیل کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کو سرمایہ کاروں کے استحکام کو ترقی سے منسوب کردیا ہے جو ایک غیر جمہوری نظریہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT