Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں جون تک گرمی برقرار رہے گی

تلنگانہ میں جون تک گرمی برقرار رہے گی

شام کے اوقات میں گرج چمک بھی ہوگی ‘ شہر میں بارش کا امکان
حیدرآباد 8 مئی ( سیاست نیوز ) کچھ مرتبہ کی ہلکی بارش کے بعد تلنگانہ میں گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری رہے گا اور شام کے وقت گرج چمک بھی ہوگی ۔ موسمیات کے سائنسدان ناگ رتنا نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ جون کے پہلے ہفتے تک گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس دوران شام کے وقت میں گرج چمک بھی جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گرمی اور نمی کے اثر سے کچھ ایسی صورتحال پیدا ہوگی جس کے تحت شام کے اوقعات میں گرج چمک ‘ بارش اور بجلی چمکنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم گرمی اور نمی کی شدت میں کے مطابق مختلف مقامات پر گرج چمک کی شدت الگ الگ ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مئی کے مہینے میں ماقبل مانسون بارش معمول کی بات ہے ۔ اگر گرمی کی شدت زیادہ وگی تو گرج چمک کی شدت بھی زیادہ ہوگی اور اگر کم ہوگی تو گرج چمک کی شدت بھی کم ہوگی ۔ اس دوران یہ پیش قیاسی بھی کی گئی ہے کہ 9 مئی کو حیدرآباد میں کچھ مقامات پر بارش ہوگی اور پڑوسی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے بموجب تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے تمام اضلاع میں ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں گرمی کی لہر کا سلسلہ چل رہا ہے ۔ تلنگانہ میں تقریبا تمام اضلاع میں ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کی بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش قیاسی کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT