Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں خانگی یونیورسٹیز کے قیام کا جائزہ

تلنگانہ میں خانگی یونیورسٹیز کے قیام کا جائزہ

کابینی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ، دیگر ریاستوں کے قوانین پر غور
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : خانگی یونیورسٹیز سے متعلق کابینی ذیلی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں تلنگانہ میں پرائیوٹ یونیورسٹیز قائم کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور اگلی میٹنگ میں اس مسئلہ کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری کی زیر سرکردگی یہ کمیٹی وزراء پوچارام سرینواس ریڈی ، ٹی سرینواس یادو ، جگدیش ریڈی اور لکشما ریڈی پر مشتمل ہے ۔ کمیٹی نے دوسری ریاستوں میں مدون کیے گئے قوانین کا جائزہ لیا جو فیس ڈھانچہ ، داخلے کے عمل اور انتظامی امور سے متعلق ہیں ۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں اب تک 246 خانگی یونیورسٹیز کے قیام کی اجازت دی گئی ہے ۔ وزراء کا احساس ہے کہ حیدرآباد برانڈ امیج کے پیش نظر محتاط اقدامات ضروری ہیں ۔ مشیر حکومت تلنگانہ راجیو شرما اسپیشل چیف سکریٹری اعلیٰ تعلیم آر آر اچاریہ اور دوسرے موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT