Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں خسرہ اور روبیلا ٹیکہ اندازی مہم

تلنگانہ میں خسرہ اور روبیلا ٹیکہ اندازی مہم

حیدرآباد۔ 17 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ سے پولیو مرض کی طرح جان لیوا ’’خسرہ و روبیلا مرض کا خاتمہ کرنے کیلئے عوام بھی پہل کرنے کی ضرورت ہے۔ آج یہاں شہر حیدرآباد میں خسرہ و روبیلا کا خاتمہ کرنے کیلئے منظم کردہ خصوصی ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر صحت و طبابت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے مذکورہ بات کہی اور اس خصوصی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی عوام سے اپیل کی۔ انہوں نے 9 سالہ اکشیتا نامی لڑکی کو پہلا ٹیکہ لگاتے ہوئے خسرہ و روبیلا کے تدارک کیلئے شروع کی جانے والی خصوصی ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ سابق میں پولیو، مشن اندرا دھنسو پروگراموں کو جس طرح کامیاب بتایا گیا تھا، اسی طرح خسرہ اور روبیلا تدارک کیلئے خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سطح پر 90,01,117 طلباء و طالبات کو پانچ ہفتوں تک سرکاری و خانگی اسکولس و کالجس آنگن واڑی مراکز اور دیگر کمیونٹی ہالس میں ٹیکہ اندازی کرنے کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر لکشما ریڈی نے بالخصوص والدین و اساتذہ سے کسی ایک بچے کو بھی نہ بھولتے ہوئے ٹیکہ اندازی کروانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تلنگانہ کو صحت و طبی سہولتوں کی فراہمی میں سرفہرست رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT