Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کیلئے مرکز کی امداد

تلنگانہ میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کیلئے مرکز کی امداد

حیدرآباد۔ 14 جنوری (سیاست نیوز) مرکز نے تلنگانہ کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کو راحت پہنچانے کے مقصد سے 791 کروڑ روپئے کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر مسٹر رادھا موہن سنگھ نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے رقمی امداد کا فیصلہ کیا۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے متعدد مرتبہ مرکزی حکومت کو توجہ دہانی کروائی تھی۔ انہوں نے مسٹر رادھا موہن سنگھ کو مکتوب بھی روانہ کیا تھا۔ اس دوران ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے دورۂ دہلی کے موقع پر مسٹر رادھا موہن سنگھ سے ملاقات کی اور تلنگانہ میں خشک سالی کی صورتحال سے واقف کرایا۔ مرکزی وزیر نے اس ضمن میں تلنگانہ کے ساتھ مکمل انصاف کا تیقن دیا اور کہا کہ فوری طور پر 791 کروڑ روپئے کی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT