Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں دسہرہ تہوار کا جوش و خروش سے انعقاد

تلنگانہ میں دسہرہ تہوار کا جوش و خروش سے انعقاد

حیدرآباد۔ 22 اکتوبر (سیاست نیوز) جدید ریاست تلنگانہ کے حدود میں واقع 10 اضلاع میں آج دسہرہ تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا چنانچہ اس موقع پر ہندو بھائیوں نے دُرگا پوجا کے علاوہ دیگر مختلف مذہبی اُمور ، رسم و روایات کی تکمیل کے بعد آپس میں ایک دوسرے کو دسہرہ کی پرخلوص مبارکباد دی۔  اس موقع پر ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت شہر حیدرآباد میں واقع ٹینک بنڈ کو ڈیجیٹل لائٹوں سے سجایا گیا تھا جبکہ اسی طرح سے دسہرہ تہوار کے موقع پر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ریاست میں واقع تمام اضلاع کے، ضلع ہیڈکوارٹرس، منڈل ہیڈکوارٹرس اور دیہی سطح پر ہندو بھائیوں نے اپنے مکانات اور دوکانات کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایا اور دیپ جلائے۔

TOPPOPULARRECENT