Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں دو دن کے دوران بارش کا امکان

تلنگانہ میں دو دن کے دوران بارش کا امکان

حیدرآباد ۔ 9 مئی ( پی ٹی آئی) تلنگانہ میں اس سال موسم گرما کے آغاز کے بعد سے تاحال 260 افراد شدید گرمی کی لہر اور لُو لگنے کے مختلف واقعات میں فوت ہوگئے جبکہ ریاست میں بشمول دارالحکومت دیگر کئی علاقوں میں گذشتہ چند دن سے غیر موسمی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ تلنگانہ کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے آج کہاکہ تلنگانہ مںی رواں موسم گرما کے دوران لُو لگنے سے 7مئی تک فوت ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ لو لگنے سے ضلع نلگنڈہ میں سب سے زیادہ 80 افراد فوت ہوگئے ہیں ۔ حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر کئی حصوں میں گذشتہ چند دن سے طوفانی ہواؤں ‘گرج چمک کے ساتھ غیر موسمی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے درجہ حرارت میں قابل لحاظ کمی ہوئی ہے ۔ طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کے نتیجہ میں کئی مقامات پر درختیں جڑ سے اکھڑ گئے ہیں ۔ مختلف فصلوں کو نقصان پہنچنے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں آئندہ دو دن کے دوران تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ کئی مقامات پر بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ حیدرآباد کے علاوہ اضلاع عادل آباد ‘ کھمم ‘کریم نگر ‘ محبوب نگر ‘میدک ‘ نلگنڈہ ‘ نظام آباد ‘رنگاریڈی اور ورنگل میں منگل اور چہارشنبہ کو بارش ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT