Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں راہول گاندھی کے دورہ کی تفصیلات کا اعلان

تلنگانہ میں راہول گاندھی کے دورہ کی تفصیلات کا اعلان

حیدرآباد 28 مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر این اتم کمار ریڈی نے کل ہند کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے دورہ تلنگانہ کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ راہول گاندھی یکم جون کو 3.30 بجے بیگم پیٹ ائرپورٹ پہونچیں گے ۔ بعد ازاں وہ سنگاریڈی روانہ ہونگے اور سوماجی گوڑہ پر راجیو گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرینگے ۔ وہ سنگاریڈی میں امبیڈکر اسٹیڈیم میں تلنگانہ پرجا گرجنا میں شرکت کرینگے ۔ راہول گاندھی چارچ شیٹ کی شکل میں وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی ناکامیوں کو پیش کرینگے ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ سنگاریڈی میں جو جلسہ منعقد ہونے والا ہے اس میں دیڑھ تا دو لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور قائدین سے کہا کہ وہ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں۔

TOPPOPULARRECENT