Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں رضاکاروں کا دور، ڈی کے ارونا کا ریمارک

تلنگانہ میں رضاکاروں کا دور، ڈی کے ارونا کا ریمارک

جڑچرلہ۔/14اکٹوبر، ( این ایس ایس ) کانگریس سینئر لیڈر اور سابق وزیر ڈی کے ارونا نے کہا کہ آندھرا پردیش کی تقسیم اور ٹی آر ایس کے تلنگانہ میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ’’ رضاکاروں‘‘ کا دور واپس آگیا ہے۔ گولہ پلی گاؤں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی کے ارونا نے کہا کہ سیاسی حریفوں پر حملے اور تشدد کے واقعات بڑھ گئے۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت پر قاتلوں کی حوصلہ افزائی اور کسانوں کو خودکشی کی طرف ڈھکیلنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے جاننا چاہا کہ کیا تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا مقصد یہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی زمینات اور ریت مافیا سے بھری ہوئی ہے اور انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ یہ صورتحال فوری تبدیل نہ ہوئی تو لوگ بغاوت پر اُتر آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT