Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں رکروٹمنٹ کیلئے آن لائن ٹسٹ ہوگا،ابتداء میں یہ ٹسٹس ٹیکنیکل جائیدادوں تک ہی محدود ہوں گے

تلنگانہ میں رکروٹمنٹ کیلئے آن لائن ٹسٹ ہوگا،ابتداء میں یہ ٹسٹس ٹیکنیکل جائیدادوں تک ہی محدود ہوں گے

حیدرآباد۔ 3 اگست (ایجنسیز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (TSPSC) کے رکروٹمنٹ ٹسٹس امکان ہے کہ آن لائن منعقد کئے جائیں گے تاکہ اخراجات میں کمی اور قانونی اُمور سے بچا جاسکے۔ اس کے علاوہ نتائج میں تیزی لائی جاسکے۔ اگر ایسا ہو تو یہ آن لائن ٹسٹس منعقد کرنے والا ملک میں پہلا پی ایس سی ہوگا، تاہم یہ ٹیکنیکل پوسٹس تک محدود ہوگا جس میں انجینئرنگ کا پس منظر ضروری ہوگا اور امیدوار ڈیجیٹل، لٹریٹ اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوں گے۔ ٹی ایس پی ایس سی کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق حکومت کی جانب سے حال میں اعلان کردہ ہزاروں پوسٹس پر تقررات کیلئے آن لائن ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔ ان میں زیادہ تر جائیدادیں محکمہ عمارات و شوارع، آبپاشی، بلدی نظم و نسق اور پنچایت راج، محکمہ جات میں ہیں اور انجینئرنگ جابس سے متعلق ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن ٹیکنیکل پارٹنرس کی نشاندہی کے عمل میں ہے اور ٹاٹا کنسلٹنسی سرویس (ٹی سی ایس) اورسنٹر فار گڈ گوریننس (سی جی جی) کی جانب سے منعقد کئے گئے ٹسٹس کی ایفیشینسی سطح جائزہ لیا گیا۔ عہدیداروں نے نشاندہی کی کہ ریاست میں ایک ہی تاریخ اور وقت پر ٹسٹ منعقد کرنے کیلئے 30,000 سسٹمس کی کیپاسٹی ہے۔ اگر اس طرح کے ٹسٹ میں شرکت کے خواہاں امیدواروں کی تعداد تجاوز کرجائے تو متبادل پلان پر غور کیا جائے گا۔ عہدیداروں کو اس طرح کے ملازمتوں کیلئے اہل امیدواروں کے پس منظر سے اس اقدام کیلئے کسی مخالفت کی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ہندوستان کے ٹاپ امتحانات جیسے بزنس اسکولس کیلئے کامن ایڈمیشن ٹسٹ (CAT) یا بیرون ملک تعلیم کیلئے گریجویٹ ریکارڈ ایگزامینیشن (GRE) سب آن لائن منعقد ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی یونیورسٹیز کے انٹرنس ٹسٹس بھی آن لائن ٹسٹ میں امیدوار کا کافی فائدہ ہے۔ ٹی ایس پی ایس سی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ عمل بہت زیادہ شفاف ہے۔ اس لئے کہ Valuation میں جانبداری وغیرہ کا الزام عائد نہیں کرسکتا۔ اس میں ’’کی‘‘ فوری دی جاسکتی ہے اور اسی وقت اسکورس بھی نکالے جاسکتے ہیں۔ میرٹ فہرست بھی تین دن کے اندر تیار کی جاسکتی ہے۔ اس طرح اس میں افرادی قوت کم درکار ہوگی اور کسی بدعنوانی کا امکان نہیں ہوگا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ امیدواروں کو جوابی بیاض بھی میل کئے جائیں گے۔ عام طور پر رکروٹمنٹ ٹسٹس کے قطعی مرحلے پر پہنچنے کیلئے کافی وقت درکار ہوتا ہے کیونکہ امیدوار کمزور بنیادوں پر عدالت سے رجوع ہوتے ہیں جس میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ آن لائن ٹسٹ سے اس طرح کے قانونی پیچیدگیوں میں 90% تک کمی واقع ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT